Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ناپا کے زیراہتمام 17 روزہ انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول کا آغاز

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے زیراہتمام 17 روزہ انٹر نیشنل تھیٹر اینڈ میوزک فیسٹیول 2018 کا آغاز ہوگیا۔

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے زیراہتمام بین الاقوامی ٹھیٹر اور میوزک فیسٹیول 15 مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں امریکہ ، انگلینڈ ، جرمنی ، فلسطین ، ایران، مصر، سوئٹزر لینڈ، یو اے ای ، زیورچ اور پاکستان کے فنکار ڈرامے اور میوزک کے رنگ بکھریں گے ۔

 

پاکستانی تھیٹر گروپس میں تحریک نسواں، اجو کا تھیٹر و دیگر اپنے ڈرامے پیش کریں گے ۔ فیسٹیول کا آغاز بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہ ناہید صدیقی اور گائیک نفیس احمد کی پرفارمنس سے ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈانس پرفارمنسز، میوزک مدھو ونتی کے رنگ ، رچرڈتھری جبکہ ڈرامے سوچ، شہر افسوس، ہم تھے جن کے سہارے ، میاں بیوی اور واہگہ ،منٹو میرا دوست، لا کوئی نغمہ کوئی صورت ، اولڈ ہائوس ، ضیا محی الدین تھیٹر میں پیش کئے جائیں گے ۔

تھیٹر کے ساتھ ساتھ میوزک کے جدید و قدیم اسلوب کو پیش کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے جس میں شائقینِ میوزک کو نیا انداز بھی نظر آئے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube