معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کتنے سال کے ہوگئے؟؟

March 12, 2018

کراچی : پاپ موسیقی میں پاکستان کی منفرد پہنچان گلوکار عاطف اسلم آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وہ 12مارچ 1983 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

عاطف اسلم نے اپنے کیریر کا آغاز سال 2004 میں ایلبم ”جل پری“سے کیا، جس کی مقبولیت کے بعد انہوں نے مزید دو ایلبم ریلیز کئے ۔

عاطف اسلم بھارتی فلم ریس میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جسے فلم فیئر ایوراڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، جب کہ سال2011 میں پہلی بار عاطف اسلم نے پاکستانی فلم فلم بول میں اداکاری اور گلوکاری بھی کی۔

عاطف اسلم نے انڈس میوزک ایوارڈ، سہارا سنگیت ایوارڈ، دی میوزک ایوارڈ، لکس سٹائل ایوارڈ، سٹار اسکرین ایوارڈ ، فلم فیئر ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی حاصل کر رکھا ہے۔

عاطف کی شاندار اور منفرد آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔ سالگرہ کے موقع پر اسٹار گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں، جس میں ان کی مزید کامیابیوں اور دراز عمر کی دعائیں کی گئی ہیں۔