علی گل پیرلیاری پر فلم کی اسکریننگ تقریب کی میزبانی کریںگے

March 11, 2018

کراچی: دی گرڈ آرٹ گیلری میں آج رات 8 بجے فلم ’’لیاری، آپرزن ود آؤٹ وال‘‘ کی اسکریننگ ہوگی ۔ تقریب کی میزبانی معروف گلوکار علی گل پیرکریں گے۔

کراچی کے قدیم ترین علاقے لیاری کے حوالے سے بنائی جانے والی یہ فلم اس پسماندہ علاقے کے ایک خاندان پرمبنی ہے جو غربت، معاشرتی ناہمواریوں اور خواہشات کے درمیان پھنس کررہ گیا ہے۔ فلم میں نوجوان فٹبالر کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

فلم کی ڈائریکٹرنازن بلوچ کا تعلق بھی لیاری سے ہی ہے اور وہ اس پسماندہ علاقے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ نازن اس سے قبل دستاویزی فلم لیاری جیکسن بنا چکی ہیں۔ 24 سالہ نازن کا بنیادی مقصد فلم کے ذریعہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور تبدیلی لانا ہے۔ اسی سوچ کے تحت وہ لیاری کے مسائل کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں۔

فلم ’’لیاری‘‘ کے پروڈیوسراحسن شاہ ایک فری لانسر فلمساز اور فوٹوگرافر ہیں ۔