ویرات اور انوشکا نے مہنگے ترین گھر کی تصاویر جاری کردیں

March 11, 2018

ممبئی : ویرات کوہلی نے انوشکا کیلئے شادی کے بعد خریدے گئے مہنگے ترین گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے جاری کردیں۔ شادی کے بعد اب دونوں اسی گھر میں رہتے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اپنے مہنگے ترین گھر میں شفٹ ہوگئے ہیں، جس کی تصاویر کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گے جب آپ کو گھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے؟ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔

یہ35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ سکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے، جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے ساحل سمندر اور بحرہ عرب کا خوبصورت منظر بھی نظر آتا ہے۔ سماء