Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شیپ آف واٹر نے آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لاس اینجلس : ڈولبی تھیٹر میں سجی ستاروں کی کہکشاں آسکر ایوارڈز میں شیپ آف واٹر نے ایک بار پھر بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈمین اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈرمنڈ نے اپنے نام کیا۔ اینی میٹیڈ فلموں میں کوکو نے سب کو پیچھاڑ کر رکھ...

لاس اینجلس : ڈولبی تھیٹر میں سجی ستاروں کی کہکشاں آسکر ایوارڈز میں شیپ آف واٹر نے ایک بار پھر بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈمین اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈرمنڈ نے اپنے نام کیا۔ اینی میٹیڈ فلموں میں کوکو نے سب کو پیچھاڑ کر رکھ دیا۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکر میں کامیاب حاصل کرنے والوں کے نام منظر عام پر آگئے۔ نوئے آسکر ایوارڈز میں شرکت کیلئے ستاروں کی کہکشاں نے کب ڈولبی تھیٹر میں اپنا رنگ جمایا تو مداح دیکھتے رہ گئے، ہاٹ سفید، لال، نیلے، ، کالے اور دیگر رنگوں کے خوبصورت ملبوستان زیب تن کیے اداکاروں نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگائے۔

ستاروں کی کہکشاؤں نے جب ہال میں رکھی اپنی اپنی نشست سنبھالی، تو پھر دل تھمانے والا منظر تھا۔ ہر کسی کو بے تابی سے مختلف کیٹگری میں نامزد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا انتظار تھا۔

جیمی کیمبل نے اسٹیج پر آکر مائیک سنبھالا اور آغاز میں ہی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور می ٹو مہم پر جہاں خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، وہیں متازعہ اور جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے والے ڈائریکٹر وینسٹن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ذیل میں مختلف کیٹگری میں کامیاب نوئے آسکر ایوارڈز کا مختصر احوال پیش کیا جا رہا ہے۔

بہترین فلم کا ایوارڈ شیپ آف واٹر کے نام رہا۔

 

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شیپ آف واٹر کے ڈائریکٹر گوئلعرمو ڈیل ٹورو کے نام رہا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈارکسٹ آور کے اداکار گیری اولڈ مین کے نام رہا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایمبنگ میسوری میں شاندار اداکاری دیکھانے پر فرانسیس میکڈرمنڈ کے نام رہا۔

بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایمبنگ میسوری میں سیم راک ویل کو دیا گیا۔

بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ فلم آئی ٹوئنیا میں ایلیسن جینی کے نام رہا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ کو کو نے اپنے نام کیا۔

غیر ملکی زبان میں بننے والی فلم فینٹاسٹک وویمن نے اپنے نام کیا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں ایک خواجہ سرا نے بھی اپنے اداکاری کے کمال دکھائے۔

بہترین ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ اور مکسنگ کا ایوارڈ جنگی مناظر سے بھرپور فلم ڈنکرک نے اپنے نام کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube