Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سری دیوی کے ٓآخری 15 منٹ؛بونی کپورکا کردار مشکوک کیوں ہوا؟

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنا ہے، یہ سامنے آنے کے بعد بیوی کی موت میں شوہر کے ممکنہ کردار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ہفتے کے روز سری دیوی کے آخری لمحات میں بونی کپور کے پراسرار کردار نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ بونی کپوراچانک شام ساڑھے 5بجے سری دیوی کے ہوٹل پہنچے۔ ان کے بیان کے مطابق 15منٹ گفتگو ہوئی جس کے بعد سری دیوی باتھ روم چلی گئیں۔

بوني کپور کا دعويٰ ہے کہ انھوں نے اہليہ کو نیند سے بیدار کیا۔ پندرہ منٹ گفتگو کیاور پھر سری دیوی ڈنر کے لیے تیار ہونے باتھ روم چلی گئیں۔بوني کپور کے مطابق کافی دیر تک جب سري ديوي واپس نہیں آئیں تو انھوں نے دروازہ کھٹکٹایا اور کوئی ردعمل نہ پاکر دروازہ توڑدیا تو دیکھا کہ سری دیوی باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

بونی کپور کے مطابق انھوں نے سری دیوی کو ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر دوست کو بلایا اور رات نو بجے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔تين سے زائد گھنٹے تک لاش یونہی پڑی رہی۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ 3 گھنٹے تک لاش ہوٹل میں کیوں پڑی رہی؟ بونی کپور بیوی کو اسپتال کیوں نہیں لے گئے؟لیجنڈری اداکارہ کی حادثاتی قرار دی جانے والی موت کے حوالے سے تحقیقات ابھي جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube