Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے تفتیش کا امکان

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2018 | Last Updated: 2 years ago

دبئی : آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی کی میت آج دبئی سے ممبئی روانہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ ذرائع کے مطابق میت روانگی میں مزید تاخیر کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے اور بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق سری دیوی کی لاش آج صبح دبئی سے ممبئی روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔ سری دیوی کی لاش اب تک لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی۔ میت تاحال دبئی فرانزک ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں، جہاں تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب دبئی پولیس کی ہوٹل ملازمین سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، جب کہ متعلقہ کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے بھی موت سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں اجازت کے بغیر دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد سری دیوی کی میت فرانزک ڈپارٹمنٹ سے امبیل منگ مرکز منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جہاں بھارت بھیجنے سے قبل اسے کیمیکلز کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔

فرانزک رپورٹ میں سری دیوی کی موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنا بتائی گئی ہے، جب کہ خون میں الکوحل بھی پایا گیا ہے، دبئی کے پبلک پراسیکیوشن نے سری دیوی کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاکہ حادثے سے پہلے کے حالات کا تعین کیا جا سکے۔

اس سے قبل دبئی پولیس یہ کہہ چکی ہے کہ ان کی موت میں بظاہر مجرمانہ محرکات نظر نہیں آتے، اور نہ ہی ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹس اور اطلاعات میں سری دیوی کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ ایک ہوش مند خاتون باتھ ٹب میں کیسے ڈوب سکتی ہیں، سردی دیوی تو شراب سے دور رہتی تھیں۔ بھارت میں لوگوں کے ذہنوں میں ایک ہی سوال ہے کہ سری دیوی باتھ ٹب میں کیسے ڈوب سکتی ہیں۔ سری دیوی کی موت کے وقت ان کے کمرے میں صرف ان کے شوہر بونی کپور ہی موجود تھے۔

سری دیوی کے خاندانی دوست راجیہ سبھا کے رکن امر سنگھ کا کہنا ہے کہ سری دیوی زیادہ نشے والی شراب ناپسند کرتی تھیں اور کبھی کبھار صرف وائن لیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی کی میت آج رات بھارت پہنچے گی۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال نے کہا کہ سری دیوی اور گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن کی موت میں مماثلت پائی جاتی ہے، وٹنی ہیوسٹن بھی 11فروری 2012ء کو اپنے ہوٹل کے کمرے کے باتھ ٹب میں مردہ پائی گئی تھیں۔ سری دیوی کی 22فلموں میں کوریوگرافر کے فرائض انجام دینے والی سروج خان نے کہا ہے کہ سری دیوی بہت مضبوط عورت تھیں، ان کا باتھ ٹب میں ڈوبنا ممکن نظر نہیں آتا۔

میڈیا میں گردش کرتی خبریں :
رپورٹس کے مطابق ہوٹل اسٹاف کا کہنا ہے کہ سری دیوی دو دنوں سے اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھیں۔ پھر بونی کپور کے ڈنر انوائٹ پر وہ نیچے چلنے کو راضی ہوئیں،تحقیقاتی ٹیموں کے مفروضے کے مطابق اس وقت انہوں نے شراب پی رکھی تھی کیونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سری دیوی کے خون کے نمونے میں شراب کی مقدار پائی گئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ جب باتھ روم میں داخل ہوئیں تو وہ نشے کی حالت میں تھیں۔

شادی میں شرکت کے بعد بونی کپور اورخوشی کپور واپس ممبئی آگئے تھے جب کہ سری دیوی اپنی بہن سری لاتھا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کیلئے دبئی میں ہی موجود تھیں۔ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل میں قیام پزیر تھیں جہاں ان کی موت سے ایک دن قبل بونی کپور نے پہنچ کر اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور تقریباً ساڑھے5 بجے شام ہوٹل پہنچے تھےاور انہوں نے سری دیوی کو رات کے کھانے کیلئے مدعو کیا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا اس کے بعد سری دیوی واش روم گئیں۔

بونی کپور کا بیان:
بونی کپور نے دبئی پولیس کو بتایا کہ وہ سری دیوی کے باتھ روم میں جانے کے بعد باہر ان کا انتظار کرنے لگے لیکن 15 منٹ سے زیادہ گزر جانے پر انہوں نے سری دیوی کو آواز دی جس پر کوئی آواز آئی اور نہ ہی کسی طرح کا جواب نہیں آیا، یہ سری دیوی کے باتھ روم جانے کے 15 منٹ بعد ہی ہوا۔

بونی کپور نے ہوٹل اسٹاف کی مدد سے دروازہ تڑوایا اور اندر انہیں سری دیوی باتھ ٹب میں ملیں، یہ صاف نہیں ہے کہ اس وقت سری دیوی باتھ ٹب میں کس طرح پڑی تھیں۔ باتھ ٹب میں پانی پہلے سے ہی تھا یا انہوں نے بھرا تھا لیکن پولیس کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تھیں اور توازن بگڑنے سے ٹب میں گری تھیں۔ ٹب میں گر کر وہ کیوں اٹھ نہیں سکیں یہ پولیس کیلئے بھی ایک مسٹری ہے۔

بونی کپور نے فورا ہوٹل اسٹاف کو بلایا اور حالات کے مد نظر پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس کو اس معاملے میں بونی کپور پر شک ہے۔ دو دن سے سری دیوی کا نہیں نکلنا،ان کا باتھ ٹب میں ملنا، گرنے پر مدد کیلئے نہ چلانا، نشے میں ہونا، ایسے کئی سوال ہیں جن کا جواب ڈھونڈنے کیلئے پولیس اب کام کر رہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube