Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جاوید شیخ پر تنقید ، ماہرہ خان بھی بول پڑیں

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی : لکس اسٹائل ایوارڈ 2018 کے دوران پاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی ماہرہ خان کا بوسہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے جب معروف اداکار پر تنقید کے نشتر چلائے تو اداکارہ ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی ۔ جاوید شیخ کے دفاع میں...

کراچی : لکس اسٹائل ایوارڈ 2018 کے دوران پاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی ماہرہ خان کا بوسہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے جب معروف اداکار پر تنقید کے نشتر چلائے تو اداکارہ ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی ۔

جاوید شیخ کے دفاع میں ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج میں سو کر اٹھی تو ایک انتہائی بے ہودہ چیز دیکھنے کو ملی، ان کا کہنا تھا کہ با خبر رہنا اچھی بات ہے اور اپنا موقف رکھنا بھی درست ہے لیکن ہر چیز کو خبر نہیں بنانا چاہیے ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جاوید شیخ لیجنڈ اداکار ہیں اور وہ ہم سب کے لیے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں ،میں ہمیشہ ان کی حمایت کروں گی ۔

واضح رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز 2018 کی تقریب کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کو فلم ورنا پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا،ماہرہ خان اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو انہیں ایوارڈ دینے والے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ان کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔

تاہم ماہرہ خان نے جاوید شیخ کے ساتھ ہاتھ ملایا اور اپنی جگہ پر ساکت و جامد ہو کر کھڑی ہوگئیں، یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube