Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

جاوید شیخ کی ماہرہ خان کے گال پر پیار کرنیکی کوشش

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

لاہور : لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران پاکستانی سینیر اداکار جاوید شیخ کو اس وقت منہ کی کھانا پڑ گئی جب انہوں نے زیادہ ہی فری ہونے کی کوشش میں معروف اداکارہ مائرہ خان کے رخسار (گال) پر پیار کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا اور مائرہ خان نے اپنا منہ دوسری طرف کرلیا۔ بھرے...

لاہور : لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران پاکستانی سینیر اداکار جاوید شیخ کو اس وقت منہ کی کھانا پڑ گئی جب انہوں نے زیادہ ہی فری ہونے کی کوشش میں معروف اداکارہ مائرہ خان کے رخسار (گال) پر پیار کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوا اور مائرہ خان نے اپنا منہ دوسری طرف کرلیا۔ بھرے ہال ، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر جس جس نے یہ منظر دیکھا جاوید شیخ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غالباً ایوارڈ دیتے ہوئے جاوید شیخ اپنے آپ کو کسی ہالی ووڈ فلم کا شہنشاہ سمجھتے ہوئے یہ سوچ رہے ہوں کہ وہ ہالی ایوارڈز کی تقریب میں موجود ہیں، جہاں استقبال یا اظہار عقیدت میں گالوں پر پیار معیوب نہیں سمجھا جاتا۔

تاہم پاکستان اسٹیج پر پاکستانی ایواردز کے دوران جاوید شیخ تمام تمیز بالائے طاق رکھتے ہوئے ماہرہ خان کو ایوارڈ تقریب میں گال پر پیار کرنا ہی چاہ رہے تھے کہ ماہرہ نے ان کی تمام کوشش ناکام بناتے ہوئے ایوارڈ لیا اور اپنا راشتہ ناپا۔ شاید ایسے موقعوں پر ماہرہ خان کا جواب اور عمل ایسا ہی ہونا چاہیئے۔ ماہرہ کے اس رویے اور اقدام نے جاوید شیخ کے تمام ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے مشن ناکام بنا دیا۔

 

 

ایواردز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی گویا طوفان مچ گیا۔ اور لوگوں کی جانب سے جاوید شیخ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube