متنازعہ فلم 50شیڈز فریڈ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

February 13, 2018

لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز فریڈ نے ریلیز کے ساتھ ہی دوسری فلموں کی مقبولیت تباہ کرتے ہوئے باکس آفس پر چھا گئی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایکشن، رومانس اور تھرل پر مبنی فلم ففٹی شیڈز کی آخری سیکوئل ففٹی شیڈز آف فریڈنے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرلیئے۔

چار دنوں میں 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

شہور ناول ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی سیریز پر بننے والی فلم کا بھی یہ آخری سیکوئیل ہے۔

اس آخری فلم ’ففٹی شیڈز فریڈ‘ میں اس کے ہیرو کرسٹن گرے اور اُس کی بیوی اینیس تیزیا کی شادی کے بعد کی زندگی دکھائی گئی ہے ،فلم میں تعلقات کا نیا پہلو دکھایا جا رہا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.