اس ہفتے کی ٹاپ 8 ہالی ووڈ فلمیں کون سی ؟؟

اس ہفتے کی ٹاپ 8 ہالی ووڈ فلمیں کون سی ؟؟

Samaa Web Desk
February 12, 2018

لاس اینجلس : اس ہفتے امریکی باکس آفس سمیت دنیا بھر کے سیمنا گھروں میں کس کس فلم نے اپنا رنگ جمایا، ذیل میں ایسی چند تاپ فلموں کا جائزہ آپ کیلئے بیش کیا جارہا ہے، جس میں ہارر، کامیڈی، سسپنس اور ایکشن شامل ہے۔

پیڈنگٹن ٹو :

ہلکے پھلکے انداز میں کامیڈی فراہم کرتی ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن ٹو ایک بھالو کی کہانی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے بھالو تین برس بعد پھر لندن پہنچ جاتا ہے، جہاں ونڈسر گارڈن میں براؤن فیملی کے ساتھ رہنے لگتا ہے، جہاں وہ اپنی شرارتوں سے علاقے میں مقبول ہوجاتا ہے اور چھوٹے موٹے کام کر کے اپنی گزر اوقات کرنے لگتا ہے۔

لیکن ایک کتاب کی چوری کی واردات کے شبہ میں اسے پکڑ لیا جاتا ہے اور اسے جیل کی ہوا کھانا پڑتی ہے۔ پیڈنگٹن ٹو میں ہیو گرانٹ نے ایک نیا اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیپ آف دی واٹر:

شیپ آف دی واٹر کی کہانی گورنمنٹ لیبارٹری میں کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو بولنے کی طاقت سے محروم ہوتی ہے۔ خاتون کی دوستی لیبارٹری میں پانی کے ٹینک میں موجود ایک ایسی مخلوق سے ہو جاتی ہے جسے مختلف تجربات کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس انوکھی اور غیر معمولی دوستی کی وجہ سے یہ گونگی خاتون اس عجیب و غریب مخلوق کو تکلیف میں نہیں دیکھ پاتی اور اس کی جان بچانے کیلئے ہر ممکن مدد کرتی ہے۔ گونگی خاتون اور انوکھی پانی کی مخلوق کی دوستی پر مبنی اس سنسنی خیز ایڈونچر ڈرامہ فلم کو فاکس سر لائٹ پکچرز کے تحت ریلیز کیا گیا۔ فلم دیکھنے والوں پر گونگی لڑکی اور عجیب مخلوق کی دوستی نے عجیب سحر طاری کیا اور جس جس نے اس دوستی کو دیکھا آنکھوں کو نم کیا۔

جی مائلز ڈے اور گوئیلرمودیل ٹورو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل شینن، اوکٹیویا اسپینسر، مائیکل اسٹلبرگ، سیلی ہاکنز، رچرڈ جینکنز، لارن لِی اسمتھ اورڈوگ جونز سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ڈین آف تھیفز:

معروف ہالی ووڈ اداکار جیرالڈ بٹلر اور مشہور ریپر ففٹی سینٹ کے حسین امتزاج سے بنی ایکشن سے بھرپور تھرلر ڈرامہ ڈین آف تھیفز کا میں ہر ایکشن فریم  کمال کا ہے۔ ہدایت کارکرسٹیان گوڈیگاسٹ کی اس فلم کی کہانی بینک ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ایسے چوروں کے گِرد گھوم رہی جن میں ایک چور دو گروہوں کے درمیان میں پھنس جاتا ہے اور فیصلہ نہیں کر پاتا کہ اسے کس گروہ کیلئے بینک ڈکیتی میں مدد فراہم کرنی ہے۔

مارک کینٹن اور ٹکر ٹولے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جیرالڈ بٹلر اور ففٹی سینٹ کے علاوہ پیبلو شیرائبر، اوشیا جیکسن، ایوان جونز، ڈون اولیویری اور میکس ہولوے سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔ کرائم، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم ڈائمنڈ فلمز پروڈکشنز کے تحت نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

ٹوایلف (12) اسٹرونگ:

افغان جنگی مناظر کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم12'اسٹرونگ ایک بہترین جنگی فلم ہے۔ ہدایت کار نکولاس فجل سگ کی اس سنسی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونے والے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کے لیےخطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔ مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکا پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز، روب رِیگل، ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

امریکی رائٹر کے بیسٹ سیلنگ ناول "ڈؤگ اسٹینٹون" سے ماخوذیہ وار ڈرامہ ایکشن فلم اس سال کی بہترین فلموں میں شمار کی جا رہی ہے۔

ہوسٹائل :

ریڈ انڈیزن اور انگریزوں کے درمیان حقوق کی جنگ کی کہانی، مائیکرو بجٹ کے ساتھ بننے والی یہ فلم 1892 کے ادروا پر مبنی ایک ایسی فلم ہے، جس میں لیجنڈری آرمی کیپٹن کرسٹین بیل کے کردار کے گرد گھومتی ہے، جو بستر مرگ پر پڑے چینچین جنگی چیف اور ان کے اہل خانہ کو بحفاظت قبائلی زمین پر لے کر جانے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔

فورٹ بیرنجر سے نیو میکسیکو میں قائم الگ تھلگ آرمے چیک پوسٹ اور گراس لینڈ سے مونٹانا تک کا سفر کیسے پورا ہوتا ہے، اس کا انداز آپ فلم دیکھ کر ہی لگا سکتے ہیں۔

دی پوسٹ:

ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر اسٹیون اسپیلزبرگ کی نئی ہسٹوریکل ڈرامہ فلم 'دی پوسٹ' بھی امریکی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اسپیلزبرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم چار امریکی صدور کے ادوار میں ہونیوالے حقیقی واقعات کی عکاسی کر رہی ہے جس کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون صحافی کے گرد گھوم رہی جو امریکی اقتدار کے ایوانوں میں ہونیوالے واقعات سے پردہ فاش کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔

ایمی پاسکل ، کرسٹین موکوسکو اور اسٹیون اسپیلزبرگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نامور ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور میرل اسٹریپ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں باب اوڈنکرک، بروس گرین وڈ،میتھیو ریز، سارا پولسن اور کیری کون سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔سنسنی خیز فلم  کو اس سال نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

دی گریٹس شو مین:

معروف ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین اور زیک ایفرون کی نئی بائیو گرافیکل میوزیکل ڈرامہ فلم دی گریٹیسٹ شو مین بھی مداحوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہدایت کارمائیکل گریسی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو رنگلنگ بروس اور برمن اینڈ بیلے سرکس کے بانی اور معروف بزنس مین پی ٹی بارنم کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جن کے سرکس کی اتنی پذیرائی ہوئی کہ بچے بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہوگئے۔

لورن مارک اور جینو ٹوپنگ کی مشترکا پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہیو جیک مین نے نبھایا ہے۔ زیک ایفرون، مشیل ولیئم، ربیکا فرگیوسن اورزینڈایا سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سینچری فوکس کے تحت فرانس سمیت مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

وینچیسٹر؛دی ہاؤس دیٹ گھوسٹس بلڈ:

ہالی ووڈ کی ہارر فلم وینچیسٹر؛دی ہاؤس دیٹ گھوسٹس بلڈ  بھی خوف طاری کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ہدایت کار پیٹر اسپیرگ اور مائیکل اسپیرگ کی مشترکا ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے شوہر اور بیٹے کی اچانک موت ہو جاتی ہے۔

دہشت ناک گھرم میں مقیم یہ خاتون فیملی کی موت کے بعد تنہائی کا شکار ہو کر پر اسرار قوتوں کے قبضے میں آجاتی ہے۔ رونگٹھے کھڑے کر دینے والے واقعات کا سامنا کرتی ہے۔

فلم پر ایک نیا پول

ٹَم میگہین اوربرائن گیبرٹ کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ ہیلن میرن، جیسن کلارک،سارا اسنوک،انگس سیمپسن اورلارا بینٹ سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ سماء