قاضی واجد کا انتقال، فنکار برادری غم سے نڈھال

February 11, 2018

کراچی : معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر فنکار برادری غم سے نڈھال ہوگئی، انور مقصود کہتے ہیں قاضی واجد اداکاری کے انسٹی ٹیوٹ تھے۔

بڑے اداکار، بڑے انسان، قاضی واجد دنیا سے رخصت ہوئے تو فنکار برادری سوگ میں ڈوب گئی، شہزاد رضا کی آنکھیں چھلک پڑیں، ایاز خان نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سماء سے گفتگو میں انور مقصود نے قاضی واجد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، بولے کہ وہ اداکاری کے انسٹی ٹیوٹ تھے۔

اداکار ساجد حسن نے کہا قاضی واجد عجز و انکسار کا پیکر تھے۔ ہر دل عزیز فنکار کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ سماء