ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نامورفنکارقاضی واجد انتقال کرگئے

2 years ago

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور فنکار قاضی واجد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں ٹیلیویژن کے آغاز سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے سینیئر فنکار قاضی واجد چل بسے ۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔

قاضی واجد کوعلالت کے باعث آج صبح نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سما سے گفتگو میں قاضی واجد کے بھائی نےبتایا کہ انہیں بخار تھا مگر صحتیابی کے بعد دو دن قبل انہوں نے ڈرامے کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔ آج صبح ان کی طبیعت بگڑنے پر ملازمہ نے اطلاع دی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

قاضی واجد نے پی ٹی وی کے مشہور ترین ڈراموں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ،

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
2 hours ago
3 hours ago
5 hours ago
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں