ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم اسٹار نے ٹی وی اداکارہ سے شادی کرلی

2 years ago

ممبئی : بھارتی فلم اسٹار گوتم روڈے اور ٹی وی اداکارہ پنکھوری اوستھی شادی کے بندھن میں بندھ گئ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی و فلم اداکار گوتم روڈے نے ساتھی اداکارہ پنکھوری اوستھی سے شادی کرلی، تقریب راجستھان کے شہر الوار میں تیجارا فورٹ پیلس میں منعقد ہوئی۔

گوتم اور پنکھوری 2015ء میں ٹی وی سیریل سوریا پترا کرن کی عکسبندی کے دوران ملے اور پھر گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔

گوتم 2017ء میں زرین خان کے ساتھ اکثر 2 میں جلوہ گر ہوئے، اس سے قبل انہوں نے انرتھ، اگیات اور یو بومسی این می میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ویب ڈیسک

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں