چوالیس سالہ ایشوریہ کا 29 سالہ بیٹا سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2018 | Last Updated: 3 years ago

نئی دہلی:بھارت میں ایک نوجوان نے عجیب وغریب دعویٰ کردیا۔29 سالہ نوجوان بھارتی نوجوان اداکارہ ایشوریہ رائے کا بیٹا ہونے کا دعویدار ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آندھراپردیش سے تعلکق رکھنے والے انتیس سالہ سنگیت کمارکا دعویٰ ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کا بیٹا ہے اوراس کی پیدائش بذریعہ ’’آئی وی ایف ‘‘ ہوئی تھی۔

سنگیت کمارکے مطابق وہ لندن میں پیدا ہوا تھا، 2 سال تک اس کی پیدائش ایشوریہ رائے کے والدین نے کی جس کے بعد اس کے والد اسے وشاکا پٹنم لے آئے۔

یہ دعویٰ کرنے والے نوجوان کے پاس اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے تاہم اس کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔

سنگیت کمار کی عمر انتیس سال ہے جبکہ ایشوریہ عمر کی 44 بہاریں دیکھ چکی ہیں اس لحاظ سے تو نوجوان کی پیدائش کے وقت ایشوریہ صرف 15 سال کی تھیں۔

اس عجیب و غریب دعوے سے متعلق فی الحال ایشوریہ رائے بچن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ کی ابھیشک بچن سے سال 2007 میں شادی ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک 6 سالہ بیٹی آرادھیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube