امیتابھ بچن کی صحت کےحوالےسےخبر

January 3, 2018

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہترہورہی ہے اور وہ جلد ہی فلموں میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کو گزشتہ ہفتے بائیں کندھے میں شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔

اداکار امیتابھ بچن کا اپنے بلاگ پر کہنا ہے کہ پرانے زخم کی وجہ سے بائیں کندھے کے روٹر کپ میں شدید درد کا سامنا تھا لیکن میری صحت اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی جلد مکمل ٹھیک ہوکرایکشن میں نظر آﺅں گے۔

واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن فلم ”102 ناٹ آﺅٹ “ اور ” ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دیں گے۔ ایجنسی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.