نداچوہدری کاستارہ گردش میں،بلیک میلنگ کےالزامات

January 3, 2018

لاہور: اثاثہ جات چھپانے پرایف بی آر نے اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کو نوٹس بھیج دیا۔

سماء سے بات کرتےہوئے اداکارہ کا پارہ آسمان پر چڑھ گیا۔ ان کا کہنا ہےکہ تمام ٹیکس ادا کررکھے ہیں،کچھ لوگ جان بوجھ کرتنگ کررہے ہیں۔

ندا نے اسٹیج پر کام کرنے والوں کے حوالے سے سنگین الزامات بھی عائد کئے۔اثاثہ جات چھپانےپرایف بی آرنےاسٹیج اداکارہ نداچوہدری کونوٹس بھیج دیا ہے۔اداکارہ پر دو کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔اداکارہ نداچوہدری کوجوہرٹاؤن لاہورمیں ان کی رہائشگاہ پرنوٹس بھیجاگیا۔ایف بی آرکےمطابق انکم ٹیکس گوشوارےمیں درست اثاثہ جات ظاہرنہ کرنےپراداکارہ کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف بی آرنےاداکارہ نداچوہدری کاخفیہ بنک اکاؤنٹ بھی پکڑاتھا۔خفیہ اکاؤنٹ میں اداکارہ نےسال دوہزارپندرہ میں دو کروڑروپےفکس ڈیپازٹ کروارکھےتھے۔

نداچوہدری نےدوہزارپندرہ میں سالانہ انکم دس لاکھ چوہترہزارروپےظاہرکی تھی اورسال دوہزارپندرہ میں تراسی ہزارچھ سوروپےٹیکس ادائیگی کی تھی۔  سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.