اسٹیج اداکارہ نےاثاثےکیوں چھپائے،ایف بی آرکانوٹس آگیا

Samaa Web Desk
January 2, 2018

 

لاہور: اثاثہ جات چھپانےپرایف بی آرنےاسٹیج اداکارہ نداچوہدری کونوٹس بھیج دیا۔اداکارہ پر دو کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔

اداکارہ نداچوہدری کوجوہرٹاؤن لاہورمیں ان کی رہائشگاہ پرنوٹس بھیجاگیا۔ایف بی آرکےمطابق انکم ٹیکس گوشوارےمیں درست اثاثہ جات ظاہرنہ کرنےپراداکارہ کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف بی آرنےاداکارہ نداچوہدری کاخفیہ بنک اکاؤنٹ بھی پکڑاتھا۔خفیہ اکاؤنٹ میں اداکارہ نےسال دوہزارپندرہ میں دو کروڑروپےفکس ڈیپازٹ کروارکھےتھے۔

نداچوہدری نےدوہزارپندرہ میں سالانہ انکم دس لاکھ چوہترہزارروپےظاہرکی تھی اورسال دوہزارپندرہ میں تراسی ہزارچھ سوروپےٹیکس ادائیگی کی تھی۔ سماء