ویرات اور انوشکا کی تصاویر اور ویڈیو نے دھوم مچادی

Samaa Web Desk
January 1, 2018

جوہانسبرگ : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی سال نو پر موج مستی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارت کی نئی سیلیبرٹی جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں اور نئے سال کا جشن انہوں نے وہیں منایا، نوبیاہتا جوڑا جنوبی افریقی سڑکوں پر ڈانس کرتا بھی نظر آیا، ان کی موج مستی کے موقع پر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

نئے سال کے موقع پر ویرات کوہلی جنوبی افریقا کی ایک سڑک پر اپنے ساتھی کرکٹر شیکھر دھون کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے، افریقی میوزک پر دونوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

نوبیاہتا جوڑا سال نو کے موقع پر کیپ ٹاؤن کے مال میں شاپنگ کرتا بھی نظر آیا، جہاں ویرات روایتی شوہر کے انداز میں تھیلے پکڑے کھڑے ہیں، ویرات اور انوشکا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو سال نو 2018ء کی مبارک باد دی ہے۔ ویب ڈیسک

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.