شاہ رخ خان کے نئے کردار کی جھلکیاں جاری

January 12, 2018

  

ممبئی : بالی ووڈ فلم ”زیرو“ میں کنگ خان بونے کا کردار ادا کریں گے، شاہ رخ خان کے حلیے کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ میں بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ ان دنوں فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں، کنگ خان کے حلیے کی نئی جھلک جاری کردی گئی۔

فلم زیرو میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نظر آئیں گی، فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ویب ڈیسک