فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر مسلح افراد کا حملہ

Samaa Web Desk
January 12, 2018

ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر فلم ریس3 کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد سلمان خان کو بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کےدبنگ اداکار سلمان خان منگل کے روز معمول کے مطابق شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ان پر حملہ کرنے کی غرض سے اسٹوڈیو میں گھس آئے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی پر سلمان خان کو سخت سیکیورٹی میں بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔

پولیس نے فلم کے سیٹ پر پہنچتے ہی سلمان خان اور فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے فوراً شوٹنگ بند کرنے کے لیے کہا اور سلمان کو جلد سے جلد گھر پہنچایا۔ سلمان خان 6 کمانڈوز کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ سماء