چھوٹی سی ویڈیو نے ایشوریہ اورنند کے تعلقات کا پول کھول دیا

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ممبئی میں دیے جانے والے استقبالیہ میں بالی ووڈ کے دیگربہت سے ستاروں کی طرح بچن فیملی بھی شریک ہوئی۔ تقریب میں بگ بی امیتابھ بچن، بیٹٰی شویتا بچن، صاحبزادے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بھرپور سج دھج کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب...

ممبئی: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ممبئی میں دیے جانے والے استقبالیہ میں بالی ووڈ کے دیگربہت سے ستاروں کی طرح بچن فیملی بھی شریک ہوئی۔

تقریب میں بگ بی امیتابھ بچن، بیٹٰی شویتا بچن، صاحبزادے ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بھرپور سج دھج کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب میں تو شادی کسی نے نوٹس لیا ہو یا نہیں مگر انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے بچن فیملی کے تعلقات کے ڈھول کا پول کھول دیا۔

صحافیوں نے ویرات اور انوشکا کے استقبالیے میں شرکت کے لیے آنے والی بچن فیملی سے گروپ فوٹو بنوانے کے لیے کہا تواپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے پوز بنانے والی شویتا کے تاثرات عجیب سے ہو گئے جیسے انہیں یہ بات کچھ خاص پسند نہ آئی ہو۔

بہرحال اپنے والد کا ہاتھ تھامے شویتا فیملی فوٹو کے لیے دو قدم پیچھے تو ہٹ گئیں لیکن ان کا منہ بنانا صاف ظاہر ہوا۔ بھائی بھابھی کے ساتھ کھڑے ہونے کے بعد بھی شویتا نے بھائی ابھیشک بچن سے تو ہنس کر بات کی لیکن ایشوریہ کی مسکراہٹ کا جواب دینا تو درکنار نند صاحبہ نے ان کی طرف دیکھا بھی نہیں۔

اس ویڈیو سے واضح محسوس ہوتا ہے کہ بچن فیملی کی بہو اور سسرال والوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک ایوارڈ تقریب کے دوران امیتابھ بچن کو ایوارڈ ملنے پر ایشوریہ نے بےتحاشا خوشی کا اظہار کیا تو اس پربھی سسرنے انہیں فورا ٹوک دیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube