رانی مکھرجی کی بیٹی کی سالگرہ؛ساتھیوں نے رونق لگادی

Samaa Web Desk
December 11, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرنے اپنی بیٹی کی ادیرا کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ رانی مکھر جی بیٹی کو کیمرے سے دور رکھنے والی اداکارہ ہیں اس لیے سالگرہ کے موقع پربھی ادیراکی تصاویرتو دیکھنے میں نہ آئیں البتہ تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کی ہنستہ مسکراتی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

تقریب میں رانی کے قریبی دوست فلمساز کرن جوہر، شاہ رخ خان، کرینہ اور کرشمہ کپور، شلپا شیٹھی ، اداکارہ ریکھا، سری دیوی، کترینہ کیف سمیت بہت سے بالی ووڈ ستاروں نے جمع ہع کر خوب رونق لگائی۔

کرینہ کپور کے صاحبزادے نواب تیمور علی خان مرکز نگاہ بنے رہے جبکہ سیروگیسی کے عمل کےذریعے دنیا میں آنے والے کرن جوہر کے بیٹا اور بیٹی نے بھی خوب توجہ سمیٹی۔ اداکارہ ریکھا کو بھی گول مٹول تیمور خوب بھایا۔

فلمساز ادیتہ چوپڑا اور رانی مکھر نے بیٹی ’’ادیرا ‘‘ کا نام بھی اپنے ناموں سے منتخب کیا ہے۔ باپ کے نام سے ’’ادی‘‘ اور رانی کے نام سے ’’را‘‘ لے کر ادیرا کو نام دیا گیا۔

مزید پڑھیے:رانی کی بیٹی ’’ادیرا‘‘ کی پہلی تصویرخط کے ساتھ منظرعام پر

رانی مکھر جی بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنی پروفیشنل اورگھریلو زندگی میں توازن قائم رکھتی ہیں۔ رانی نے ادیتہ چوپڑہ سے شادی کے بعد دیگر بہت سی اداکاراؤں کی طرح اپنا کیرئیر قربان نہیں کیا بلکہ فلم ’’مردانی ‘‘ میں دھواں دار پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کر دیے، اب ان کی نئی فلم آنے والی ’’ہچکی‘‘ ہوگی۔ سماء