Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شبانہ اعظمی اورجاوید اختر کی شادی کے33سال اورخوشگوار یادیں

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago

ممبئی : ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور نامور نغمہ نگار جاوید اختر آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ خوشگوار یادوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔ دونوں کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کیلئے تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

شوبز کی چکا چوند دنیا میں جہاں کئی جوڑے ایک دوسرے سے جداہ ہوئے وہی کئی جوڑوں نے تاحیات ساتھ رہ کر نئی تاریخ بھی رقم کی۔ کئی کامیاب جوڑوں کی طرح شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کا جوڑا بھی ایک مثالی اور کامیاب جوڑا ہے اور اسی بندھن کو نبھاتے ہوئے دونوں آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

 

بالی ووڈ کی دنیا کے دو چمکتے درخشاں ستاروں کو ہنسی خوشی ایک دوسرے کا ساتھ نبھاتے 33 برس بیت گئے ہیں، اس حوالے سے شبانہ اعظمی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے، جس میں دونوں کو ایک ساتھ لمحے کو گزارتے  دکھایا گیا ہے۔

شبانہ اعظمی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر پر دنیا بھر سے مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ اتنے سال بعد دونوں کو  ایک ساتھ دیکھ کر کئی مداحوں نے تو کامیاب شادی کا راز بھی جاننے کی کوشش کی ہے۔

 

 

 

 

 

کچھ فینز کی جانب سے دونوں کیلئے نیک  تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube