ششی کپورکے انتقال پرامیتابھ کی فوٹیج؟بی بی سی نے معافی مانگ لی

December 5, 2017

انیس سو ستر کی دہائی کے مشہور ومعروف رومانوی اداکارششی کپورگزششہ 79 برس کی عمر میں ممبئی میں روزچل بسے۔ ششی کپور کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح تیزی سے پھیل گئی۔

خبر جلدی بریک کرنے کا کریز تھا یا کیا کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) نے ششی کپورکے بجائے بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور اداکار رشی کپور کی فوٹیج چلادی۔

بی بی سی کے اینکر کا کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائر ہوا جس میں وہ ششی کپور کی خبر پر امیتابھ بچن اور رشی کپور کی ویڈیو دکھا رہے تھے۔

 

مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر سخت رد عمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے یہ غلطی کر کے ششی کپورجیسے اداکار کی توہین کی ہے۔

ردعمل سامنے آنے کے بعد بی بی سی کے شام 6 اور 10 بجے کے بلیٹن کے ایڈیٹرپال رائل نے ششی کپور کی جگہ غلط فوٹیج چلائے جانے پر ٹوئٹر پر معذرت کر لی۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.