Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

لندن کے میئرصادق خان بالی ووڈ ستاروں کے جھرمٹ میں

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لندن کے پاکستانی نژاد میئرصادق خان ان دنوں بھارت میں موجود ہیں ۔ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیشن امبانی اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ رات ممبئی میں صادق خان کے اعزاز میں گرینڈ ریسیپشن دیا۔

دعوت میں بھارتی فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستارے بھی موجود تھے جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور، سدھارتھ ملہوترا، نیہا دھوپیا اور دیگر شامل ہیں۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی اہلیہ کے ہمراہ جلوہ گرتھے۔

لگتا ہے کہ لندن کے میئرشو بز ستاروں کی چکا چوند سے شدید متاثر ہوئے۔ تقریب میں لی گئی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں اور سب کے لیے تعریفی کلمات کہے مگر سب میں بھاری پلڑا کترینہ کیف کا رہا ۔

اپنی ٹویٹ میں صادق خان نے لکھا کہ برطانوی بالی ووڈ سپراسٹار کترینہ کیف سے مل کر بہت خوش ہوئی۔ بالی ووڈ میں کترینہ کی کامیابی دو بڑے شہروں اور ہماری فلمی صنعتوں کے درمیان گہرے تعلق کی ایک اور واضح مثال ہے۔

صادق خان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی تعریف کرنے میں بھی کنجوسی نہیں دکھائی۔

سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کو صادق خان نے اپنے لیے اعزاز سمجھا۔ ٹویٹ میں لکھا کہ لندن کو دنیا میں کھیلوں کا مرکز بنانے کے حوالے سے میرے پلان پرسچن سے بات چیت بہت مفید رہی۔

بگ بی امیتابھ بچن کو صادق خان نے بالی ووڈ کا گاڈ فادر قراردیا۔

تمام ٹویٹس میں ہیش ٹیگ’’ لندن ازاوپن‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے صادق خان نے تمام ٹیلنٹس کے لیے لندن کے دروازے بھی کھولے۔

صادق خان نے اپنے میزبانوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

واضح رہے کہ صادق خان دورہ بھارت کے دوران ممبئی کے علاوہ امرتسر اور نئی دہلی کا دورہ بھی کریں گے جن کا مقصد دورہ بھارت اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید ہم آہنگی لانا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube