کترینہ کیف کوخوشی مل گئی

November 14, 2017

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جس طرح کی فلمیں کر رہی ہیں ان سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں ، صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتی ہوں اور میں جس طرح کی فلمیں کر رہی ہوں، نئے لوگوں سے سیکھ رہی ہوں اور جن لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس سے مطمئن اور بہت خوش ہوں۔

انھوں نے مزید کہاکہ برانڈز کا حصہ بننے پر بھی خوشی ہے، یہ صرف خود کو ظاہری طور پر دکھانے سے متعلق نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کے باہمی عمل اور روابط سے متعلق بھی ہے لہذا میں اپنے کام سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔ اے پی پی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.