ماہرہ خان کےلیےمزید مشکلات

November 14, 2017

لاہور: معروف ہدایت کارشعیب منصورکی فلم 'ورنہ' کو نمائش کی اجازت تاحال نہ مل سکی جس کی وجہ سے فلم کا لاہور میں ہونے والا پریمیئر شو منسوخ کر دیا گیاہے۔

فلم میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی خاتون کی جدوجہد کو موضوع بنایا گیاہے۔ماہرہ خان اور ہارون شاہد نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ۔

فلم کو سترہ نومبر کو ریلیز کیا جانا ہے لیکن ابھی تک مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو نمائش کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔فلم کا پریمیئر شو آج لاہور میں ہونا تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.