انوشکا اور ویرات تصویر میں پھر ایک ساتھ

November 13, 2017

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ریڈ کارپٹ پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ دوبارہ دبنگ انٹری کیا ماری کہ ویرات کوہلی نے اپنے انسٹا گرام کی تصویر ہی بدل ڈالی۔

گزشتہ روز ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے والی مقبول جوڑی ویرات اور انوشکا نے ریڈ کارپٹ پر انٹری کیا ماری کہ ہر طرف میڈیا میں اس جوڑی کے چرچے ہونے لگے۔

ریڈ کارپٹ اور کیمروں کے فلیش میں دونوں کی ایک ساتھ تصویریں جہاں دوسروں کو بھائیں وہی ویرات نے بھی انہیں اپنے انسٹا گرام کی زینت بنا لیا۔

سرخ جوڑے میں ویرات کے ساتھ کھڑی انوشکا شرما جاذب نظر لگ رہیں تھیں۔ ویرات کے ہاتھوں میں ہاتھ لیے کیمروں کے فلیش کے درمیان دونوں نے مسکراتے ہوئے تصاویر بنائیں۔ تصویر شیئرینگ کی سائٹ انسٹا گرام پر ویرات کوہلی نے اپنے اکاؤنٹ کی تصویر کیلئے بھی انہیں تصویروں میں سے انتخاب کیا۔ کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ وہ کون سے تصویر تھی؟ جی ہاں ذیل میں دی گئی تصویر جو ویرات کو سب سے اچھی لگی۔ کیا آپ کو بھی یہ تصویر اچھی لگی ہے ؟

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ویرات اور انوشکا نے کپڑوں کے ایک برانڈ کے اشتہارمیں کام کیا تھا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.