عدالت نے میرا کی سن لی

November 11, 2017

لاہور:اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پرلاہورکی سول عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ پندرہ نومبر کو سنائے گی۔فیصلہ آج نہ سنانے کی استدعا میرا کے وکیل کی جانب سے کی گئی۔

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان نامی شخص کے مبینہ نکاح نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔ عتیق الرحمان نے بھی اداکارہ کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے ایک اور درخواست دائر کر رکھی تھی ۔

فیملی جج نے آٹھ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنایا جانا تھا لیکن میرا کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست دی گئی کہ وہ شہر سے باہر ہیں، فیصلہ ان کی موجودگی میں سنایا جائے ۔

عدالت نے اداکارہ کے وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے آج فیصلہ نہ سنایا، فیصلہ اب پندرہ نومبر کو سنایا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.