شوبز جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

November 11, 2017

معروف شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دانش تیمور نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ان کے گھر دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا" ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دانش اور عائزہ کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام حورین ہے۔ دونوں کی شادی سال 2014 اگتست میں ہوئی۔ دونوں کو ٹی وہ کی بہترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.