سگے اور سوتیلے باپوں کیساتھ سگے سوتیلے دادا بھی

November 10, 2017

لاس اینجلس : ایک ایسے سر پھرے کی کہانی جو طلاق کے بعد بچوں کی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نہیں نبھا پاتا اور اس صورت حال میں انٹری ہوتی ہے سوتیلے باپ کی، جی ہاں ڈیڈیز ہوم ٹو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرامہ فلم ڈیڈیز ہوم2 کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ فلم میں معروف اداکار وِل فیرل، میل گبسن اور مارک واہلبرگ ایک ساتھ کامیڈی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

سال 2015کی فلم ڈیڈیزہوم کے سیکوئل فلم کو ایک بار پھر ہدایت کار شان اینڈرس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

کہانی ایسے سرپھرے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو طلاق کے بعد بچوں کی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نہیں نبھا پاتا اور ایسی صورت میں سوتیلا باپ بچوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیتا ہے تاہم کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب بچوں کے سگے اور سوتیلے داد اجان بھی گھر میں پہنچ جاتے ہیں۔

فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے بینرز تلے آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.