Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم ورنہ کی پُروموشن، ماہرہ خان نے رازوں سے پردہ اُٹھا دیا

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : شعیب منصور کی فلم ’بول‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ماہرہ خان نے ایک بار پھر ان ہی کی فلم ’ورنہ‘میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ فلم ورنہ کی پُرومشن کے حوالے سے سماء ویب کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے فلم کے اہم کردار ماہرہ خان اور ہارون راشد کا کہنا تھا کہ...

کراچی : شعیب منصور کی فلم ’بول‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ماہرہ خان نے ایک بار پھر ان ہی کی فلم ’ورنہ‘میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

فلم ورنہ کی پُرومشن کے حوالے سے سماء ویب کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے فلم کے اہم کردار ماہرہ خان اور ہارون راشد کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیگر روایتی فلموں کے مقابلے میں مختلف ہوگی۔

فلم کی کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلا لینے کی آگ دل میں لیے گھوم رہی ہے، فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان فلم میں شادی شدہ خاتون کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے لئے بھی وہ لڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کے حوالے سے ان کا ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم ورنہ کے وقت کئی فلموں سے آفر ہوئی لیکن ایک وقت میں ایک فلم ہی کرنا چاہتی ہوں اس لیے میں نے فلم ورنہ کو ترجیح دی۔

دوسری اہم وجہ شعیب منصور کو نہ نہیں کرسکی کیونکہ کہ ان کی ان کی فلم اور اسکرپٹ اتنی جاندار ہوتی ہے کہ میں انکار نہ کرسی ، انہوں نے ایک فلم میں چھ سال کا عرصہ لگایا ساتھ ہی ان کی اسکرپٹ ایسی تھی کہ اس نے میرا کام آسان کردیا تھا اور مشکل اس لیے تھا کہ ایک سماجی مسئلہ ہے جس کے لیے مجھے کافی محتاط رہنا تھا۔

فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی کردار آسان نہیں ہوتا تمام کردار ایک جیسے ہوتے ہیں، فلم کے ایک گانے ’پاور دی گیم‘ کے بارے میں بتاتے ہوئے ہارون راشد کا کہنا تھا کہ فلم میں جو بات نہیں کہہ پائے وہ اس گانے کے ذریعے کہا گیا ہے اور فلم کی کہانی بھی کچھ پاور دی گیم کے گرد گھومنتی ہے تاہم اس میں کسی ایک حلقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ نروس رہتی ہوں، یہ میری زندگی کی سب سے سنجیدہ فلم ہے یا سب سے زیادہ مزاحیہ ہے ہر روز ہر لمحہ مزاح سے بھرپور ہوتا تھا ۔

اپنی اگلی فلم کے حوالے سے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ مینو سجاد کی ہداتکاری میں بننے والی فلم ’سات دن محبت ان‘میں کام کررہی ہوں یہ ایک مزاحیہ فلم ہے، اس فلم میں شہریار منور اہم کردار نبھارہے ہیں اس کے علاوہ فلم میں جاوید شیخ اور حنا دلپزیر بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان فلم ’مولا جٹ ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں، اس فلم میں پنجابی سیکھنا انتہائی مشکل تھا جس میں حمزہ علی عباسی اور علی عظمت نے میری مدد کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ماہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے جب تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بہت بر لگاتا ہے لیکن جب آپ کو بہت زیادہ پیار ملتا ہے تو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مزید بہتری کے لیے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کے انڈسٹری کی سب سے اچھی بات کیا ہے تو ہم یہی کہتے ہیں کہ ہم اپنی چیزیں کرتے ہیں اب ہر ڈائریکٹر کچھ نئی تخلیق سامنے لے آکر آرہا ہے،اس وقت پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بہت اچھا وقت ہے ۔

فلم کے اداکار ہارون راشد کا کہنا تھا میرا خواب پورا ہوا ہے اور فلم کے ڈائریکٹر شیعب منصور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جو کام سوچتے ہیں وہ کر کے رہتے ہیں۔

ہارون کا کہنا تھا کہ پہلی فلم ہے میں تھورا نروس اور زیادہ پُرجوش ہوں اگر مزید کسی فلم میں موقع ملا تو ضرور کام کروں گا۔

فلم کے مقصد و پروموشن کے حوالے سے کاسٹ نے شایقین کو پیغام دیا کہ یہ فلم دیگر روایتی فلموں کے مقابلے میں مختلف ہوگی، ماہرہ خان کی نئی فلم ورنہ شعیب منصور کی ہدایت میں بنائی گئی ہے ، یہ فلم 17 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube