اداکارہ کا اپنی عمر سے 21سال بڑے شخص سے شادی کا فیصلہ

October 11, 2017

لاس اینجلس: ٹی وی اور فلم سلسلے”ہنگر گیمز“سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے اپنی عمر سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

ہالی ووڈ ذرائع کے مطابق خوبرو 27 سالہ جینفر لارنس کی فلم”بلیک سوان“کے ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے گزشتہ ایک سال سے دوستی چل رہی تھی اور چند ماہ قبل انھوں نے خاموشی سے منگنی بھی کی تھی۔

جنیفر نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اداکاری سے دو سال کی بریک لے گی جس دوران ان کاشادی کا ارادہ ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی جینفر سے ان کا منگیتر عمر میں اکیس سال بڑا ہے۔دونوں کی پہلی ملاقات فلم”مدر“کے سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار 48 سالہ ارونسفکی تھے۔

جنیفر کے ان سے قبل اداکارہ گینتھ پالٹرو کے سابق شوہر کرس مارٹن کے ساتھ لمبا عرصہ معاشقہ رہا جبکہ ارونسفکی اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ رہے جن سے ان کا گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنیفر ان دنوں شادی کی تاریخ طے کرنے کے لئے صلاح و مشورے کر رہی ہیں،وہ اور ان کے منگیتر دھوم دھام سے شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.