سیف اورکرینہ کے بیٹے کی ہم شکل بچی نےسب کو حیران کردیا

October 10, 2017

ممبئی: کرینہ کپوراورسیف علی خان کے گول مٹول بیٹے تیمورعلی خان کی تصاویراکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں، اداکار جوڑی کا یہ خوبصورت بچہ سب کو ہی پسند ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تیمور کی ہم شکل ایک بچی بھی سامنے آ گئی ہے۔

عنایا شعیب نامی اس بچی کی شکل حیرت انگیز طور پر بڑی حد تک تیمور سے مشابہت رکھتی ہے۔ تیمور ہی طرح نیلی آنکھیں ، سنہرے بال اور گول مٹول چہرے والی عنایا کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

دونوں کی عمر میں صرف 15 دن کا فرق ہے اور یہ بڑائی عنایا کے حصے میں آئی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی عنایا نے 5 دسمبر 2016 کودنیا میں آنکھیں کھولیں جبکہ نواب تیمورعلی خان 20 دسمبر کو تشریف لائے تھے۔

انسٹاگرام پر دونوں بچوں کے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ میں ان کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.