رنگ برنگے چھوٹے چھوٹے کرداروں پر مبنی”مائی لٹل پونی”کاٹریلرجاری

September 13, 2017

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم مائی لٹل پونی کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فینٹیسی سے بھرپور ہالی ووڈ میوزیکل اینی میٹڈ فلم "مائی لٹل پونی دی مووی" کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی پونیویل نامی ایک قصبے کے گرد گھوم رہی ہے جسے بچانے کیلئے چند دوست میدان میں اْتر جاتے ہیں۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں تارا اسٹرانگ اور ایشلے بال سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.