ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

عید الاضحیٰ پر 2 پاکستانی فلموں کی نمائش

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لاہور : عیدالاضحی پر 2 نئی پاکستانی فلموں ”میں پنجاب نہیں جاﺅنگی“ اور ”نامعلوم افراد 2“ نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔

ایورنیو اسٹوڈیو میں موجود ہدایت کار الطاف حسین، اقبال کشمیری، داﺅد بٹ اور دیگر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی خالصتاً ہم مسلمانوں کا تہوار ہے، ہماری نئی پاکستانی میگا فلمیں، ”میں پنجاب نہیں جاﺅنگی“ اور ”نامعلوم افراد 2“ کی نمائش عید پر ہو رہی ہے، دونوں فلموں کی اشتہاری مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عید پر اگر بھارتی فلموں کی نمائش ہوگی تو 2 پاکستانی فلموں کا بزنس متاثر ہوگا، لہٰذا ہماری درخواست ہے کہ عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش نہ کی جائے تاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں مدد مل سکے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube