ودیابالن کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

August 13, 2017

vidya

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دینے والی باداکارہ ودیا بالن سینسر بورڈ کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی سینسر بورڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوئیں۔اداکارہ ودیابالن کو بھی بورڈ کی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ودیا بالن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینسر بورڈ جوائن کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے ایک نیا دور ہے ، کوشش ہے کہ سنیما کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاؤں‘‘۔

بھارت کے سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے بالی وڈ سینما گھروں میں ریلیز ہونےوالی فلموں کو کیٹیگری سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں۔فلموں کے بارے میں ہونےوالے ان فیصلوں میں اب ودیا بالن بھی شامل ہوں گی۔

سال 2005 سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی ودیا بالن کی پہلی فلم ’’پری نیتا ‘‘ تھی جس سے انہیں خوب شہرت ملی، فلم ’’ڈرٹی پکچر‘‘ سے ودیا بالن شہرت کے عروج پر پہنچیں اور انہیں نیشنل فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.