یوم آزادی کےجشن کی گونج اقوام متحدہ میں بھی سنائی دیگی

By: Ambreen Sikander
August 12, 2017

153381_8399573_updates

نیویارک : پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز اقوام متحدہ کی عمارت نیویارک کے آڈیٹورئیم میں اپنے سنگیت کا جادو جگائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے 70 سالہ یوم آزادی کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

153381_1354266_updates

پاکستانی مشن کے تحت منعقد کرائی جانے والی تقریب میں معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز پرفارم کرے گا۔ بینڈ چودہ اگست 2017 کو یو این جنرل اسمبلی ہال میں پرفارم کرے گا۔

ایک سے ڈیرھ گھنٹے پر محیط یہ میوزیکل کانسٹر خوبصورت روایتی ساز کے ہمراہ دھنیں بکھرے گا، اس کانسٹرٹ کا عنوان سرحد سے پار موسیقی رکھا گیا ہے۔

14 august

کانسٹرٹ میں بڑی تعداد میں سفارت کار، اقوام متحدہ کے آفیشلز، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، میڈیا اور پاکستانی سفارت خانے کے اہل کار شریک ہونگے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.