نیہادھوپیا حادثے میں زخمی؛ بھارتی مددکے بجائے سلیفیاں لینے لگے

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

neha

ممبئی:بھارتی شہری سیلفی جنون میں پاگل ہو گئے ۔ چندی گڑھ میں ٹریفک حادثے میں زخمی اداکارہ نیہا دھوپیا کو اسپتال پہنچانے کے بجائے سیلفیاں لینے لگے۔

بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو حادثہ پیش آ گیا۔ موقع پر موجود شہری حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ کواسپتال پہنچانے کے بجائے سیلفیاں بناتے رہے۔

neha1

رئیلٹی شو ’’نوفلٹرنیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف  نیہا دھوپیا اسی سلسلے میں چندی گڑھ میں موجود تھیں جہاں سے ممبئی واپسی کے لیے ائرپورٹ جاتے ہوئے ان کی گاڑی حادثے کا شکارہو گئی۔ نیپا دھوپیا کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری۔

نہیا دھوپیا کا کندھا شدید زخمی ہوا جبکہ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا مگر سب سے حیرت انگیز بات وہاں موجود افراد کا ردعمل تھا جو حادثہ ہوتے ہی جمع ہوگئے مگر بجائے اس کے کہ اداکارہ کو اسپتال پہنچایا جاتا ، وہ سیلفیاں بنانے لگے۔ اداکارہ اور ان کی ٹیم اپنی مدد آ کے تحت اسپتال پہنچی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.