کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 کا آغاز ہوگیا

By: Muhammad Qaisar Kamran Siddiqui
August 11, 2017

کراچی : پاکستان کا مشہورمیوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 کے افتتاحی تقریب کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں میوزک شو کے تمام ارکین ، ڈائریکٹر پروڈیوسرز، مینجز سمیت تمام گلوکاروں اور موسیکاروں نے شرکت کی ۔

تقریب میں شرکاء کیلئے تیار کی گئی کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کے گانوں کی بھی اسکرینگ کی گئی، گزشتہ ایک دہائی میں کوک اسٹوڈیو نے اپنے آپ کو ساونڈ آف دی نیشن کے طور پر منوایا ہے دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پاکستانی کلچر کو پھیلانے والا یہ قابل فخر سفیر کا ترجمان ہے ۔

تقریب میں کوک اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال مقصود اور فیصل کباڈیا نے کہا کہ ہر گانا بے مثال ہے اور تمام گانے ایک ہی دفعہ میں ڑیکارڈ کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ گانوں کی ریکارڈنگ تیجن حصوں پر کی گئی ہے، پہلے حصے میں کوک اسٹوڈیو کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ کس طرز کے گانوں کا انتخاب کیا گیا۔ دوسرے حصے میں ہم نے گانوں کی دھن اور میوزک پر کام کیا، جبکہ آخری حصے گلوکاروں کی آمد ہوئی اور انہوں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

جنرل منیجر کوک اسٹوڈیو رضوان یو خان کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز سے اب تک طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ دس سال کے دوران کوک اسٹوڈیو کے ذریعے ایسے موسیقاروں نے بھی دنیا کی نظروں میں اپنا مقام بنایا جنہیں اس سے پہلے شناخت نہیں ملی تھی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں پرفارمنس پیش کرنے والوں میں علی ظفر کے علاوہ ان کے بھائی دانیال ظفر، مومنہ مستحسن، احمد جہانزیب، شفقت امانت علی، راحت فتح علی خان،علی سیٹھی،عائمہ بیگ،جبار عباس ، وقار احسن ، حمیرا ارشداور دیگر شامل ہیں۔

سیزن 10 میں کوک اسٹوڈیو نے پاکستان نامور شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ہے پہلی قسط میں رنجش ہی صحیح گانے میں گلوکار علی سیٹھی نے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، پہلی قسط کا پہلا کلام اللہ ہو اکبر ریلیز کردیا گیا ہے اس کلام کو احمد جہانزیب اور شفقت امانت علی نے گایا ہے ۔ اس گانے کو شجاء حیدر نے لکھا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.