بالی ووڈ کے دوسپراسٹارز 26 سال بعد پھرایک ساتھ

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

rishi

ممبئی: بالی ووڈ کے دو بڑے نام 26 سال کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹارز امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال کے بعد کسی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں فلم میں باپ بیٹی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’’102 ناٹ آؤٹ‘‘ میں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن 102 سال  کے معمرشخص کا کردار ادا کریں گے جبکہ رشی کپور کو ان کے 75 سال کے بیٹے کے روپ میں دکھایا جارہا ہے۔

rishi1

فلم ’’102 ناٹ آؤٹ ‘‘کی کہانی دراصل ایک باپ اور بیٹے کے درمیان محبت کی کہانی ہے جو دراصل  مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے گجراتی ڈرامے کا فلمی ورژن ہے۔ ڈرامے کا نام بھی یہی تھا۔

فلم ’’102 ناٹ آؤٹ ‘‘کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اور جولائی تک ختم ہو جائے گی۔ رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہیغام میں اتنے عرصے بعد امیتابھ کے ساتھ کام کرنے سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

amar akbar

قریب 26 سال کے بعد دوبارہ اکٹھے ہونے والے امیتابھ بچن اوررشی کپور اس سے قبل فلم ’’عجوبہ ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھےجو  1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں نے ’’امر اکبر انتھونی‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘،’’قلی‘‘ اور’’نصیب ‘‘جیسی ہٹ فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.