بیماری نے زیادہ محنت کی تحریک دی، سلمان خان

May 18, 2017

6

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان ”فیشل نرو ڈس آرڈر“ نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ اس بیماری نے انہیں پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی۔

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے تازہ انٹرویو میں پہلی بار اپنی بیماری سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اعصابی بیماری ”فیشل نرو ڈس آرڈر“ جس کو ”ٹریگمینل نیورالجیا“ بھی کہتے ہیں، نے ان کو پہلے سے زیادہ بڑھ کر محنت کرنے اور اداکاری کو سنجیدگی سے لینے کی تحریک دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے وہ بدترین درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے مقابلے کیلئے خود کو مضبوط بنایا۔

سلمان خان نے کہا کہ درد کتنا بھی زیادہ ہو انہیں اس بات کا ادراک ہوا کہ اپنے سین میں کسی متبادل کی گنجائش نہیں ہے۔ ویب ڈیسک

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.