بالی ووڈکی ہردلعزیزماں انتقال کرگئیں

By: Samaa Web Desk
May 18, 2017

reema lagoo1

ممبئی: بالی ووڈ کی متععد فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی مشہور و معروف اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریما لاگو کا انتقال علی الصبح صبح دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ انہیں گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج صبح وہ ہارٹ اٹیک کے باعث جانبرنہ ہو سکیں۔

اداکارہ کے داماد نے میڈیا کو بتایا کہ سینے میں درد کی شکایت کرنے پر ہم رات کو تقریبا ایک بجے انہیں اسپتال لیکر گئے تھے ۔وہ بالکل ٹھیک تھیں اور اس سے قبل انہیں کوئی ایسی بیماری نہیں تھی۔ اچانک انتقال پر پورا خاندان صدمےمیں ہے۔

اداکارہ ریما لاگو کی  مشہور فلموں میں ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘، ’’کچھ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘،  ’’ہم آپ کے ہیں کون ‘‘، ’’میں نے پیار کیا‘‘، جڑواں‘‘، اور ’’کل ہو نا ہو‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے ٹی وی اسکرین کے لیے بھی کام کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’شری مان شری متی‘‘ اور ’’تو تو میں میں‘‘ میں شامل ہیں۔

بالی وڈ کی پسندیدہ ماں کا کردار ادا کرنے والی ریما لاگو کو کیرئیرمیں 4 بار بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘سے بھی نوازاگیا۔ انہوں نے کیرئیر کا آغاز مراٹھی اور ہندی فلموں سے کیا تھا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.