امریکاکی حسین ترین دوشیزہ کاانتخاب ہوگیا

Samaa Web Desk
May 15, 2017

Miss USA

واشنگٹن :امریکا کی سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس کے مینڈلا بے کنونشن سنٹر میں منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن ’مس یو ایس اے ‘میں 25 سالہ کارا میک کلا فاتح قرار پائیں جو کہ مقابلے میں ڈسٹرک آف کولمبیا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔مس کارا کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیں اور امریکی نیوکلئیر ریگولیٹری کمشن میں کام کرتی ہیں ان کو اپنی جیسی 50 حسیناﺅں سے سخت مقابلہ درپیش تھا۔دوسرے نمبر پر مس نیو جرسی فرسٹ رنر اپ رہیں۔

مس کارا جن کی جائے پیدائش اٹلی ہے۔ ان سے صحت عامہ کے بارے سوالات کئے گئے جبکہ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو ٹوئیٹر کو میدان جنگ سے تشبیہہ دی۔انھوں نے کہا کہ کام کرنے والی جگہ پر مرد اور عورت برابر ہیں۔مس کارا اب امریکا کی طرف سے مقابلہ حسن ”مس یونیورس “میں شرکت کریں گی۔ ایجنسی / سماء