ماہرہ خان اوررنبیرکپورمیں لڑائی ہوگئی؟

March 20, 2017

دبئی: ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے گزشتہ روزدبئی  میں ’’گلوبل ٹیچرز پرائز سیریمنی‘‘ میں شرکت کی۔ فیشن ڈیزائنر ہما عدنان بھی ماہرہ کے ساتھ تقریب میں شریک تھیں۔

ranbir2

ماہرہ خان اور ہماعدنان کی بھارتی اداکار رنبیرکپور کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں مگر خاص بات ایک ویڈیو ہے جسے دیکھنے کے بعد مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ranbir3

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ رنبیراورماہرہ کسی چیز پر بحث کر رہے ہیں مگر آواز نہ ہونے کے باعث یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہو رہی ہے۔ البتہ دونوں خاصے سنجیدہ اور کسی حد تک غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوں سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ماہرہ اور رنبیر کے درمیان ایسا کیا موضوع زیر بحث تھا کہ دیکھنے والوں کو محسوس ہوا کہ ان میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔

انسٹا گرام پر ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں اس بحث کے فوری بعد ہی کچھ لوگ دونوں سے ملتےہیں، یہاں بھی ماہرہ خان کے مزاج میں سنجیدگی کا عنصر خاصا نمایاں ہے۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.