اسٹار ٹریک فلم کا مشہور کردار رومولن انتقال کرگئے

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

Lawmontaigneلاس اینجلس : ہالی ووڈ کے ماضی کی مشہور فلم اسٹار ٹریک میں رومولن کردار ادا کرنے والے اداکار لارنس مونٹین انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  معروف ہالی ووڈ اسٹار لارنس مونٹین انتقال کر گئے، ان کی عمر86 برس تھی۔

مونٹین نے اپنے کیرئیر میں متعدد دوسری فلموں جن میں فلم”دی گریٹ ایسکیپ، ٹوبروک، دی پاور، دی سائیکو لوور اور ایسکیپ ٹو وچ ماﺅنٹین “شامل ہے، میں کام کیا۔

0058cee8e86dc0462c20

مونٹین درجنوں ٹی وی ڈراموں جس میں بیٹ مین کی ٹی وی سیریز شامل ہے، میں بھی جلو گر ہوئے اور اپنا منفرد مقام بنایا۔

haynes1

انھیں اداکاری کے ساتھ لکھنے کا بھی شوق تھا، انھوں نے اپنی سوانح حیات لکھنے کے ساتھ ناول بھی تحریر کئے تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.