فلم انڈسٹری کےحالات سےفنکارپریشان

March 19, 2017

 

لاہور: کہانی جاندار نہ موسیقی شاندار۔ لالی ووڈ  سے فلم بین ناخوش اور فنکار بیزار ہیں ۔ کہتے ہیں کہ سلور اسکرین پر ٹی وی اسکرین والا کام ہورہا ہے ۔ 

اچھوتے موضوعات کا چناؤ  نہ ہی موسیقی پر محنت،تعداد بڑھانے کے چکر میں فلموں کا معیار گر گیا۔

دھڑا دھڑ فلاپ ہوتی فلموں نے اداکاروں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کاکہناہےکہ  فلم کے نام پر ڈرامہ دکھا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

نئی فلموں کے میوزک اور گانے بھی عوام میں مقبول نہیں ہو رہے، گلوکاروں کا کہنا ہے کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میوزک بنانا چاہیئے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلموں کے معیار کو ترجیح بنا کر ہی  انڈسٹری کی زبوں حالی صحیح معنوں میں ختم کی جا سکتی ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.