ایشوریارائےبچن کےلیےزندگی کاسب سےبڑاصدمہ

By: Samaa Web Desk
March 18, 2017

aishwarya rai

ممبئی : بھارتی سپراسٹارایشوریارائے کے والد چل بسے۔وہ کچھ عرصے سے بیماری کے سبب اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق ایشوریارائے کے والدکرشناراج کی طبیعت کچھ روز سے ناسازتھی۔ ان کو مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا مگردوران علاج وہ ہفتے کی صبح چل بسے۔

aishwarya rai 1

ایشوریا رائے اپنے والد کی علالت کے باعث دبئی کا دورہ مختصر کرکے چندروزقبل ہی ممبئی آئی تھیں۔ایشوریارائے کے شوپر ابھیشک بچن بھی نیویارک کا دورہ مختصر کرکے چندروزقبل ہی اپنے سسر کی علالت کی وجہ سے ممبئی آگئے تھے۔

aishwarya rai 2

بھارتی میڈیا کےمطابق کرشناراج کو سرطان کا مرض لاحق تھا جس کےلیے ان کا باقاعدہ علاج بھی ہوچکا تھا۔ تاہم سرطان کا مرض دوبارہ لاحق ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی اور وہ اسپتال میں دوران علاج ہفتے کو چل بسے۔

کرشنا راج کے آخری لمحات میں ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔کرشنا پیشے کےلحاظ سے فوج میں حیاتیات کےماہرتھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.