سید نورکےحوالے سے بری خبر

By: Samaa Web Desk
January 12, 2017

Syed Noor Sot 01-10

لاہور: معروف فلم ساز سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔

سماء کےمطابق رخسانہ نور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ رخسانہ نور بھی مقبول مصنفہ رہی ہیں۔ انھوں نے سنگھم اورناگ اور ناگن جیسی فلمیں لکھیں۔ رخسانہ نور15 سال سے کینسرکےعارضے میں مبتلاتھیں۔ وہ علاج کےلیے امریکا بھی گئی تھیں۔

ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔رخسانہ نے امریکا میں دوران علاج کچھ عرصے اپنی بیٹی کے ساتھ بھی رہائش اختیار کی تھی۔رخسانہ نور صحافی بھی تھیں۔ انھوں نے کئی یونی ورسٹیوں میں تدریس کے فرائض بھی انجام دئیے۔

RUKHSANA_NOOR_SHAHZIL_SYED_NOOR

سید نور کے ساتھ ان کی شادی 1984 میں ہوئی تھی۔رخسانہ نورکے انتقال سے فلم انڈسٹری دکھ میں ڈوب گئی ہے۔ واضح رہے کہ رخسانہ نور سیدنور کی پہلی بیوی تھی۔ سید نورنے 10 برس قبل فلم اسٹار صائمہ سے دوسری شادی کرلی تھی ۔ رخسانہ نور نے سیدنورسے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی تاہم وہ اکیلے رہتی تھیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.